Read more »
آج کل لوگ سولر پینل خریدتے وقت کن غلطیوں کا شکار ہوتے ہیں
سولر انرجی کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے، لیکن اکثر لوگ مناسب معلومات کی کمی اور غیر معیاری انتخاب کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ نتیجتا ان کے سولر سسٹم چند سالوں میں ناکارہ ہو جاتے ہیں
یہاں ہم ان غلطیوں کی تفصیل بیان کریں گے تاکہ آپ ان سے بچ سکیں اور بہترین سولر سسٹم کا انتخاب کریں
کم معیار کے سولر پینلز خریدنا
لوگ اکثر کم قیمت کو ترجیح دیتے ہوئے غیر معیاری سولر پینلز خرید لیتے ہیں۔ یہ سولر پینلز جلد خراب ہو جاتے ہیں، اور ان کی کار کردگی میں واضح کمی آجاتی ہے۔ ہمیشہ معیاری اور معروف برانڈ کے سولر پینلز کا انتخاب کریں، جو طویل مدتی کارکردگی فراہم کریں
موسمی حالات کے مطابق سولر پینلز کا انتخاب نہ کرنا
ہر علاقے کا موسم مختلف ہوتا ہے اور سولر پینلز کو ان حالات کے مطابق منتخب کرناضروری ہے گرم علاقوں کے لیے ایسے سولر پینلز چنیں جو زیادہ درجہ حرارت برداشت کر سکیں، ورنہ کار کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے
غیر معیاری انسٹالیشن
غیر تجربہ کار ٹیکنیشنز سے انسٹالیشن کروانے کی وجہ سے پینلز صحیح زاویے پر نصب نہیں ہوتے یا دیگر تکنیکی خامیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو پورے سسٹم کی کار کردگی کو کم کر دیتی ہیں
سستی بیٹری اور انورٹر کا انتخاب
اکثر لوگ سستی بیٹریاں اور انورٹرز خرید لیتے ہیں، جو جلد خراب ہو جاتے ہیں۔ یہ پورے سسٹم کو متاثر کرتے ہیں اور اضافی اخراجات کا باعث بنتے ہیں
سولر پینلز کی صفائی اور دیکھ بھال کو نظر انداز کرنا
سولر پینلز کو گرد اور مٹی سے صاف رکھناضروری ہے۔ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سورج کی روشنی مکمل طور پر جذب نہیں ہو پاتی جس سے کار کردگی کم ہو جاتی ہے
وارنٹی اور خدمات کا خیال نہ رکھنا
لوگ اکثر ایسی کمپنیاں منتخب کرتے ہیں جو بعد از فروخت خدمات یا وارنٹی فراہم نہیں کرتیں جس سے انہیں مستقبل میں مرمت یاد یکھ بھال کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
غلط زاویے پر نصب کرنا
سولر پینلز کو صحیح زاویے پر نصب نہ کر ناسورج کی روشنی کو ضائع کرتا ہے اور کار کردگی میں واضح کمی کا سبب بنتا ہے
ضروریات کو نظر انداز کرنا
لوگ اپنی موجودہ ضروریات کو دیکھتے ہیں، لیکن مستقبل کے اضافی لوڈ کو مد نظر نہیں رکھتے یہ ایک بڑی غلطی ہے، جس سے سسٹم جلدی ناکافی ہو جاتا ہے؟
ہمیں فالو کریں اور سولر سسٹم کی معلومات لینے کے لئے کمینٹ پر پوچھ سکتے ہیں
0 Reviews