پائی نیٹ ورک کیا ہے اس سے پیسے کمانے کا مکمل طریقہ
آج کے دور میں موبائل بس فون کال یا فالتو کے ٹائم پاس کے لیے نہیں ہے موبائل پر آپ مہنگے نیٹ پیکج لگاتے ہو تو اس سے فائدہ لینا بھی سیکھ سکتے ہیں بس تھوڑی محنت کریں اس پوسٹ میں سیکھیں گے 1 ایپ کے بارے میں جو فری ہے
پائی نیٹ ورک pi network ایک ایسا موبائل پلیٹ فارم ہے جس نے دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے اس ایپ کا مقصد یہ ہے کہ عام لوگ اپنے موبائل سے مفت میں ڈیجیٹل سکے مائن کر سکیں pi network میں جو سکہ مائن ہوتا ہے اسے
pi coin کہا جاتا ہے
اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائننگ کرتے ہوئے موبائل کی بیٹری خرچ نہیں ہوتی موبائل گرم نہیں ہوتا اور کوئی بوجھ بھی نہیں پڑتا مائننگ صرف ایک بٹن دبانے سے شروع ہو جاتی ہے اور چوبیس گھنٹے تک خود چلتی رہتی ہے
موبائل ایپس سے روزانہ مفت کمائی جاننے کے لیے یہ لنک وزٹ کریں
پائی نیٹ ورک 2019 میں شروع ہوا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگ مہنگی مشینیں خریدے بغیر کرپٹو مائننگ کر سکیں یہ ایپ سٹینفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ٹیم نے بنائی ہے اسی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کا اعتماد اس پر زیادہ ہے اور لاکھوں صارف اس میں مسلسل مائننگ کر رہے ہیں
Pi network استعمال کرنا بہت آسان ہے سب سے پہلے پلے اسٹور میں pi network تلاش کریں اور اسے ڈاؤن لوڈ کریں ایپ کھولنے کے بعد آپ سے اکاونٹ بنانے کا کہا جائے گا آپ موبائل نمبر یا Gmail دونوں میں سے کسی ایک کے ذریعے اکاونٹ بنا سکتے ہیں اکاونٹ بناتے وقت اصل نام لکھنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ بعد میں تصدیق میں یہ نام کام آتا ہے اس کے بعد user name بنانا ہوتا ہے جو آپ ایپ میں لاگ ان کے لئے استعمال کریں گے
ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے یہ لنک وزٹ کریں
جب اکاونٹ بن جائے تو ایپ کے اندر جامنی رنگ کا بٹن نظر آتا ہے اس بٹن کو دبائیں تو آپ کی مائننگ شروع ہو جاتی ہے یہ عمل چوبیس گھنٹے تک چلتا ہے چوبیس گھنٹے بعد دوبارہ بٹن دبانا ضروری ہوتا ہے اگر بٹن نہ دبائیں تو مائننگ رک جاتی ہے اس لئے روز صرف ایک بار ایپ کھول کر بٹن دبانا کافی ہوتا ہے
pi network میں ایک فیچر سکیورٹی سرکل کے نام سے موجود ہے اس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ اس میں اپنے پانچ قابل اعتماد افراد کو شامل کریں تو آپ کی مائننگ سپیڈ بڑھ جاتی ہے جتنے زیادہ لوگ سرکل میں ہوں گے اتنی ہی زیادہ رفتار سے آپ کے کوائن جمع ہوں گے سکیورٹی سرکل لازمی نہیں مگر بنانا فائدہ مند ہوتا ہے
Pi network کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرنی پڑتی نہ پیسے لگتے ہیں نہ کسی قسم کا خطرہ ہوتا ہے صرف موبائل سے مفت میں کوائن ملتے رہتے ہیں اس وقت پائی کوائن مارکیٹ میں مکمل طور پر درج نہیں ہوا مگر مستقبل میں جب یہ بڑے ایکسچینج پر آئے گا تو اس کی قیمت طے ہوگی
موبائل گیمنگ سے پیسے کمانے والی ایپس جاننے کے لیے یہ لنک وزٹ کریں
دنیا بھر میں لوگ اسی امید پر مائننگ کر رہے ہیں کہ جب کوائن مارکیٹ میں آئے گا تو اچھی قیمت حاصل ہوگی pi network میں آمدنی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ روز کتنی بار مائننگ کرتے ہیں آپ کے سرکل میں کتنے لوگ ہیں اور آپ کتنی دیر سے اس ایپ کو استعمال کر رہے ہیں جو لوگ باقاعدگی سے چوبیس گھنٹے بعد مائننگ کا بٹن دباتے ہیں وہ اچھی خاصی مقدار میں پائی کوائن جمع کر لیتے ہیں بہت سے صارف کئی ماہ میں سینکڑوں کوائن جمع کر لیتے ہیں
pi network کا اپنا والٹ بھی موجود ہے جسے پائی والٹ کہا جاتا ہے جب آپ مائننگ کرتے ہیں تو کوائن اسی والٹ میں آتے رہتے ہیں ابھی کوائن کی واپسی ممکن نہیں مگر مین نیٹ مکمل طور پر کھلنے کے بعد پائی کوائن مارکیٹ میں خرید و فروخت کے لئے دستیاب ہو گا اور پھر آپ اپنے کوائن فروخت کر سکیں گے دنیا بھر میں لوگ مین نیٹ اوپن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں
پائی نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے لئے کچھ اہم باتیں ضروری ہیں روزانہ کم از کم ایک بار بٹن دبائیں اکاونٹ ویریفائی کریں اپنا نام درست رکھیں موبائل تبدیل کرنے کی صورت میں بیک اپ کوڈ محفوظ رکھیں سکیورٹی سرکل مکمل کریں
اور والیٹ فعال رکھیں اس طرح آپ کے کوائن محفوظ بھی رہیں گے اور رفتار سے جمع بھی ہوں گے پائی نیٹ ورک لمبے عرصے کا منصوبہ ہے اس میں لوگ فورا آمدنی نہیں نکال سکتے مگر مستقبل میں قیمت بڑھنے پر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں دنیا میں کئی کرپٹو سکے پہلے مفت ملتے تھے بعد میں ان کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچی اسی وجہ سے لوگ پائی نیٹ ورک کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور روزانہ مائننگ کرتے ہیں
سیرت النبی حضرت محمد ﷺ مکمل سیریز (پارٹ1) سے (پارٹ20) پڑھنے کے لیے یہ لنک وزٹ کریں
اگر آپ نئے صارف ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ایپ بہت آسان ہے صرف اکاونٹ بنائیں بٹن دبائیں اور مائننگ شروع کر دیں اس میں کوئی مشکل مرحلہ نہیں سب کچھ صاف سیدھا ہے اس منصوبے کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے اس لئے جتنا ہو سکے کوائن جمع کرنا بہتر ہے کیونکہ مستقبل میں یہ آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں